مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ناظم الامور نے گزشتہ روز سکردو بلتستان پاکستان کا دورہ کیا؛ اس دورے سے عوام باخبر ہوئے تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔

واضح رہے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت الله العظمیٰ شہید سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کے بعد، انجمنِ امامیہ بلتستان نے متفقہ قرارداد منظور کروائی تھی اور کہا گیا تھا کہ آج کے بعد کوئی امریکی شہری سکردو نہیں آئے گا بصورتِ دیگر امریکی شہری کو کچھ ہوا تو ہم زمہ دار نہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ کیا واقعی عوام اس دورے سے بے خبر تھے یا پھر کچھ اور وجہ ہے؟
گلگت بلتستان کی پارلیمنٹ کے رکن کاظم میثم نے بھی امریکی آفیشلز کا دورۂ سکردو پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے عوام نے امریکی ناظم الامور کے دورے کو خفیہ دورہ قرار دیتے ہوئے احتجاج تو شروع کیا ہے؛ تاہم امریکی ناظم الامور گلگت بلتستان کے گورنر کی مہمان تھیں۔

ابزارک تصویر
آپ کا تبصرہ